7 جولائی 2011 - 19:30

يمن ميں ڈکٹيٹر علي عبد اللہ صالح کے حامي فوجيوں کي فائرنگ ميں آٹھ افراد مارے گئےـ

ابنا: ٹيلي ويزن سے علي عبد اللہ صالح کي تصاوير نشر کئے جانے کے بعد صالح کے حاميوں نے فائرنگ کي جس ميں آٹھ افراد مارے گئے اور سو سے زائد زخمي ہو گئےـ رپورٹ کے مطابق صنعا ميں اس جھڑپ ميں چار افراد ہلاک اور ساٹھ زخمي ہو ئے جبکہ شہر الجديدہ ميں فائرنگ ميں ايک شخص ہلاک اور نو ديگر زخمي ہوئےـ وسطي يمن کے صوبہ خليج الحريہ ميں بھي دو افراد مارے گئے اور سترہ زخمي ہو گئےـ تعز اور عدن ميں بھي فائرنگ کے واقعات ميں ايک شخص مارا گيا اور سولہ زخمي ہو گئےـ کل ٹيلي ويزن پر علي عبد اللہ صالح کي تصاوير جاري کي گئي جس ميں اس کے چہرے پر زخموں کے نشان تھےـ ايوان صدر پر راکٹ حملے ميں زخمي ہونے کے بعد يہ پہلي دفعہ ہے کہ صالح کي کوئي تصوير ٹيلي ويزن پر دکھائي گئي ـ صالح زخمي ہونے کے بعد سعودي عرب فرار ہو گيا تھاـ يمن ميں جنوري کے اواخر سے عوامي تحريک جاري ہے اور عوام علي عبد اللہ صالح کي معزولي کا مطالبہ کر رہے ہيں ـ اب تک جھڑپوں ميں سيکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں کي تعداد ميں زخمي ہوئے ہيں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169